کبیر خان، شاہ رخ کیساتھ فلم بنائینگے
ممبئی ..... بالی وڈ ڈائریکٹر کبیر خان اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلم بنا سکتے ہیں۔ کبیر نے ایک تھا ٹائیگراور بجرنگی بھائی جان جیسی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ کبیر کی فلم ٹیوب لائٹ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ کبیر اب شاہ رخ کے ساتھ فلم بنائیں گے۔کبیر نے کہا کہ وہ شاہ رخ کو کالج کے دنوں سے جانتے ہیں اور وہ شاہ رخ کی بیوی گوری کے ساتھ ایک ہی کلاس میں تھے۔ کبیر نے کہاکہ "میں شاہ رخ کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ شاہ رخ کے ساتھ کون نہیں کام کرنا چاہے گا۔ کوئی ایسا خیال یا کہانی ہو جو شاہ رخ کو بھی اچھی لگی اور مجھے بھی۔ جس دن مجھے ایسی کہانی مل گئی جو شاہ رخ کو پسند آ جائے ہم اسی وقت ساتھ میں کام کریں گے۔ ابھی فی الحال کوئی کہانی نہیں ہے- میری خواہش ضرور ہے کہ شاہ رخ میری فلم میں کام کریں"۔