Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی مسلمانوں کو عید مبارک

واشنگٹن ....امریکی صدر ٹرمپ نے مسلمانان عالم کو اپنی اور امریکی عوام کی جانب سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کردی۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مسلمانوں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ایمانی ماحول اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ آج جبکہ مسلمانان عالم اپنے اہل وعیال اور دوستوں کے ہمراہ عید کا جشن منا رہے ہیں اور ہمسایوں کی مدد اور زندگی کے تمام شعبوں میں پرامن بقائے باہم کی روایات کو آگے بڑھا رہے ہیں اس موقع پر میں اپنی اور امریکی عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ عید کا تہوار ہمیں رحمدلی اور نیک نیتی کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ان اقدار کے احترام کی پابندی کے عہد کی تجدید کرتا ہے۔

شیئر: