نئی دہلی۔۔۔۔اپوزیشن کی صدارتی امیدوارمیرا کمار اپنے کاغذات نامزدگی 28جون کو جمع کرائیں گی۔وہ صدارتی انتخاب کیلئے اپنی مہم دہلی سے شروع کرینگی جہاں سے وہ ممبرپارلیمنٹ بنی تھیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک نظریاتی جنگ ہے جس میں تمام سیکولرجماعتیں متحد ہونگی۔کاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے بڑے بڑے رہنما موجود ہونگی۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وہ صرف کانگریس کی ہی نہیں بلکہ ساری اپوزیشن کی نامزدامیدوار ہیں۔یہ انتخاب انتہائی اہم بن چکا ہے خاص طور پر اس وقت جب جنتا دل یو نے اپوزیشن سے الگ ہوکر این ڈی اے کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔