منامہ....بحرین نے واضح کیا ہے کہ قطر سے 13مطالبات کا ہدف خطے میں امن و استحکام پیدا کرنا ، غیر ملکی مداخلتوں کی پوری قوت کیساتھ مخالفت کرنا اور دہشتگرد تنظیموں کی اعانت بند کرانا ہے۔بحرین نے توجہ دلائی کہ قطر سے جو مطالبات کئے گئے ہیں ان کا دائرہ 2014ءکے دوران ریاض سمجھوتے تک محدود ہے اور اس پر قطر دستخط کئے ہوئے ہے لہذا عرب مطالبات کو ریاستی خودمختاری پر اثر انداز ہونے کا بہانہ کرکے مسترد کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہمارے مطالبات انتہائی واضح اور دو ٹوک ہیں۔ قطر نے مزید کہا کہ الجزیرہ چینل کو بند کرنے کا مطالبہ اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ یہ عربوں کے بنیادی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے میں سرگرم ہے۔ اسے خطے کا مستقل کام متزلزل کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔ یہ حقیقت دہشتگرد حسن سلطان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے بھی منکشف ہوچکی ہے۔قطر کو خطے کے خلاف سازشی کردار سے دستبردار ہونا پڑے گا۔