ریاض....ریاض میونسپلٹی نے مقامی باشندوں اور مقیم غیر ملکیوں کیلئے عید کے موقع پر تفریحات کے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں۔ اسکے تحت شہر میں منتخب مقامات پر آتشبازی کا پروگرام بھی کیا جارہا ہے۔ بچوں کو آتشبازی کے خطرات سے بچانے اور اس حوالے سے انکا شوق پورا کرنے کیلئے جگہ جگہ آتشبازی کا اہتمام ہورہا ہے۔ ماہرین کی مدد سے آتشبازی کی جارہی ہے۔ ریاض کا آسمان رنگا رنگ آتشبازی سے چمکتا دمکتا نظرآرہا ہے۔ شائقین اس سے لطف اٹھا رہے ہیں۔کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم، امیر فیصل بن فہد اسٹیڈیم اور معلق پل کے برابر میں 10منٹ تک شاندار آتشبازی کی گئی۔