Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بہاولپور،متاثرین کو ملازمتیں دینگے، نواز شریف

بہاولپور.. وزیراعظم نواز شریف سانحہ بہاولپور کے باعث لندن کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ واپسی کے فوری بعد بہاولپور پہنچے ۔ وکٹوریہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔بعد ازاں وزیراعظم کو سانحہ بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف جائے حادثہ بھی گئے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اگر تیل لے جانے والی کمپنی کی معاملے میں کوئی کوتاہی ثابت ہوئی تو کسی قسم کی نرمی اور رعایت سے کام نہیں لیا جائے گا ۔سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ا نہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثا کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ متاثرین یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

 

شیئر: