Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اور میرے وژن میں کوئی فرق نہیں،مودی

واشنگٹن ... ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ میرے اور صدر ٹرمپ کے وژن میں کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے موضوع پر بات کی ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ کریں گے۔افغانستان میں امن کے لئے بھی تعاون کر یں گے۔ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکی روزگار ملک میں واپس لانا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں امریکہ کی زیادہ تر آوٹ سورسنگ ہند میں ہے ۔ نئی دہلی ملازمت کے سب سے زیادہ امریکی ویزے حاصل کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندامریکہ کے ساتھ مل کر روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔ سمندری نگرانی اور دفاعی پیداوار بڑھانے کے لئے بھی بات چیت کی ہے۔انہوںنے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات اور تعاون کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ہند دنیا کے لئے مثال بن سکتے ہیں۔ مودی نے صدر ٹرمپ کو اہل خانہ کے ہمراہ ہند کے د ورے کی دعوت بھی دی۔
 

 

شیئر: