Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم کی توقعات بڑھ گئیں،سرفراز

کراچی... پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہند کے خلاف 180 رنز سے فتح بڑی کامیابی ہے اسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اس کامیابی کے بعد لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ کارکردگی میں تسلسل برقرار ر کھنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خواہش ہے اچھے مقام پر کرکٹ کو خیرباد کہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔
 

 

شیئر: