نئی دہلی۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گڑگاؤں میں قائم کم کرائے والی اسپائس جیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ اس نے امریکی کمپنی بوئنگ کو نئے طیاروں کا آرڈر دیا ہے جس کے نتیجے میں امریکہ میں ہزاروں نئی اسامیاں پیدا ہونگی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر وزیر اعظم مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اپنے وطن میں عظیم کام کررہے ہیں۔ اقتصادی طور پر ہندوستانی معیشت شاندار ہورہی ہے۔ اسپائس جیٹ نے 205طیاروں کا بوئنگ کو آرڈر دے رکھا ہے۔ اس کی مالیت 22بلین ڈالرہے۔امریکی محکمہ تجارت کے مطابق صرف ایک آرڈر کی وجہ سے امریکہ میں ایک لاکھ32ہزار ہنرمندوں کی اسامیاں نکلیں گی۔