جدہ .... چین کی پین ایشیا کمپنی جازان میں مارچ میں3.8ارب ڈالر کی لاگت سے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس قائم کریگی۔ پیداوار کی شروعات اگست 2020میں ہوگی۔ اس منصوبے کا مقصد 2.5ملین میٹرک ٹن اعلیٰ درجے کا ٹریو ویلک تیزاب اور 2لاکھ ٹن پلاسٹک، 2لاکھ ٹن پولیسٹر تیار کرنا ہے۔ یہ اطلاع چائنا ڈیلی نے اپنے تازہ شمارے میں دی ہے۔ چین کو جازان اکنامک سٹی میں مذکورہ منصوبہ لگانے پر ٹیکس ، زمین او ربجلی کے اخراجات میں رعایتیں ملیں گی۔