نئی دہلی۔۔۔۔خیال ہے کہ سابق ہندوستانی کرکٹرروی شاستری ہیڈ کوچ کی خالی اسامی کیلئے بی سی سی آئی کو درخواست دینگے۔ وہ پہلے بھی 2سال تک ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں اور خاصے کامیاب ثابت ہوئے۔ ان کے دورمیں ہند 2015کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ سکاجبکہ ہند نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کے۔انہی کی دور میں ہند نے محدود اوورز کے کھیل میں آسٹریلیا کو ہرایاانہوں نے جون 2016ء میں انیل کمبلے کو ہیڈ کوچ بنانے پر مایوسی ظاہر کی تھی۔