ریاض..... سعودی بینکوں اور منی ایکسچینج والوں نے قطری ریال خریدنے بند کردیئے۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی اور کرنسی کا لین دین کرنے والے اداروں کی کڑی نگرانی نے بھی قطری ریال خریدنے کے سلسلے میں اداروں کو محتاط بنادیا ہے۔ امریکہ ، ایشیا اور یورپی ممالک میں موجود قطری شہریوں نے دوحہ نیوز ویب سائٹ پر تحریر کیا ہے کہ بیرون قطر کے ایکسچینجر ان سے قطری ریال خریدنے سے انکار کررہے ہیں۔ لاس اینجلس، لندن وغیرہ میں موجود قطری باشندو ں نے اس قسم کے تذکرے ویب سائٹ پر کئے ہیں۔