Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل راوت سکم پہنچ گئے

نئی دہلی۔۔۔۔چین اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان مسلسل کشیدگی کے بعد آرمی چیف جنرل وپن راوت جمعرات کو سکم پہنچ گئے۔ وہ وہاں کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سرحدی ریاست کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات کرینگے۔ ادھر سرکاری ذریعے نے جنرل راوت کے اس دورے کو معمول کا دورہ قراردیا۔جنرل راوت سکم کے دارالحکومت گینگ ٹاک پہنچے ہیں جہاں ہند ، چین اور بھوٹان کی سرحد ملتی ہے۔ اس سرحد پر ہندوستانی و چینی فوج کے درمیان رواں مہینے کے اوائل ہی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیاہے۔ سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے فوجی پچھلے دنوں گتھم گتھا بھی ہوگئے تھے۔

شیئر: