Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکوں نے بیٹ مارکر نوجوان کو ہلاک کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کی سبزی منڈی میں کرکٹ کی گیند لگنے پر ہونیوالے ہنگامے میں ایک بچے نے 22سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا۔اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی تو یہ نوجوان خون میں لت پت زمین پر پڑا ہوا تھا۔ اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے بتایا کہ ڈیلیوری بوائے گپتا ٹفن باکس دینے چچا کے گھر جارہا تھا راستے میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ گیند اس کے پاؤں پر آکر لگی اس نے لڑکوں کو محتاط رہنے کو کہا ۔ کچھ دیر بعد یہ سارے بچے نوجوان کے چچاکے گھر کے سامنے جمع ہوگئے جہاں گپتا سے تلخ کلامی کی۔ ایک بچے نے کرکٹ بیٹ سے اسے مارنا شروع کردیا۔ گپتا نے اس لڑکے کو طمانچہ جڑدیاجس پر لڑکے نے بیٹ اس کے سر پردے مارا جس کے نتیجے میں اس کے منہ سے خون بہنے لگا اور وہ بیہوش ہوگیا۔اس کے بعد یہ سارے لڑکے وہاں سے فرار ہوگئے۔

شیئر: