Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگن رقص کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار

شاہجہاں پور۔۔۔۔دولہا کی طرف سے ماڈرن رقص کے فوری بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔دونوں ہی شادی ہال پہنچ گئے تھے شادی کی رسومات سے پہلے دولہا نے ناگن کی موسیقی پر رقص کرنا شروع کردیا۔23سالہ پرینکا اتنی پریشان ہوئی کہ اس نے شادی سے چند منٹ پہلے ہی شادی سے انکار کردیا۔اسے منانے کی ہر کوشش ناکام رہی۔دولہا نے جب رقص شروع کیا تو اس کے دوستوں نے اس پر کرنسی نوٹ وارنے شروع کردیئے۔ بعد میں شادی ملتوی کردی گئی۔

شیئر: