فلائی ناس کی دمام سے ریڈ سی ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازیں
ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائی گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےلیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق نئی ڈومیسٹک منزل کے ساتھ فلائی ناس نے توسیعی منصوبے اور ایوی ایشن سیکٹر کے قومی مقاصد کے مطابق نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ہے۔
دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جو فلائی ناس کے چار آپریشن سینٹر میں سے ایک ہے، 28 دسمبر سے ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائی گی۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
2007 کے آغاز کے بعد سے 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر چکا ہے،اس کا ہدف سعودی وژن 2030 کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔
سعودی فضائی کمپنی کو انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے مسلسل ساتویں مرتبہ مشرق وسطی کی بہترین لو بجٹ ایئرلائن قرار دیا ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے فلائی ناس کو دنیا کی تین سب سے کم لاگت والی ایئرلائن کا بھی درجہ دیا ہے۔