اسلام آباد...وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جمعہ کو دفترخارجہ میں اہم اجلاس ہو۔ٹرمپ ،مودی ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت ، قطر بحران اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار اور امریکہ کی طرف سے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کا معاملے بھی زیربحث رہا۔وزیراعظم کوافغان امن عمل کی بحالی کے لئے کوششوں اور خطے کی صورتحال پربھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پاکستان قطر بحران کے خاتمے کے لئے مفاہمتی کوششوں کوجاری رکھے گا۔