ٹورانٹو .... کینیڈا کے شہر میں ڈاکیوں نے ایک علاقے میں کوے کے خوف سے ڈاک ڈالنا بند کردی۔ یہ کوا اب تک ایک ڈاکیے پر حملہ جبکہ کئی کو زخمی کرچکا ہے۔ یہ ٹرین میں اپنے سفر اور چمکدار چیزیں چرا نے کیوجہ سے پہلے ہی بدنام ہے۔ اس نے جرائم کے ایک واقعہ میں سڑک پر پڑا چاقو بھی چرا لیا تھا۔ کینیڈا پوسٹ کی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کوے نے ہمارے کئی ڈاکیوں کو زخمی کیا جس کے نتیجے میں ہم نے علاقے کے 3گھروں کو ڈاک سپلائی کرنا بند کردی۔لوگوں نے شکایت کی تو ہم نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ کوے کا رویہ انتہائی سماج دشمن ہے۔ اس نے 2016ءمیں زمین پر پڑے ایک چاقو کو بھی اٹھالیا تھا جس سے مجرم پولیس افسروں کو دھمکاتے ہیں۔ جب ایک پولیس افسر نے اسکا تعاقب کیا تواس نے چاقو گرادیا۔