Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین : منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، اسمگلر گرفتار

منشیات ایران سے لائی جارہی تھی ، مالیت 2 لاکھ بحرینی دینار سے زیادہ
 
منامہ: بحرینی کوسٹ گارڈ ز نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ایران سے لانچ کے ذریعے بحرین لائی جارہی تھی ۔ کوسٹ گارڈز نے 2 بحرینی اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا جن میں سے ایک عادی مجرم بتایا جاتا ہے ۔بحرینی کوسٹ گارڈز نے سمند ر میں جانے والی ایک لانچ کو روکنے کی کوشش کی جوسمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحرین کی سرحد میں داخل ہوئی تھی ۔ بحرینی کوسٹ گارڈ کو دیکھتے ہی اسمگلروں نے لانچ کا رخ موڑ کر اسے کھلے سمندر میں لے جانے کی کوشش کی مگروہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ بحرینی اہلکاروں نے انہیں رکنے پر مجبور کر دیا ۔ لانچ کی تلاشی لینے پر اس میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 2 لاکھ 47 ہزار بحرینی دینار تھی ۔ منشیات ایران سے لائی جارہی تھی ۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: