الجزیرہ چینل بند کیاجائے گا اور نہ ہی ترکی عسکری اڈے ، قطری وزیر خارجہ
عرب ممالک کے ساتھ مناسب شرائط پر مذاکرات کرنے کےلئے تیار ہیں ، آل ثانی
ریاض: قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ دوحہ عرب ممالک کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات ردکرتا ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب ، مصر، امارات اور بحرین کی جانب سے دوحہ سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے متعدد شرائط پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دوحہ دہشتگردوں کی پشت پناہی بند کرے اور الجزیرہ چینل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کرے ۔ دوحہ کو ان ممالک کی جانب سے مطالبات کی منظور ی کےلئے جو وقت دیا گیا تھا اس حوالے سے قطری وزیر خارجہ نے آل الشیخ محمد آل ثانی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر اس بات کےلئے تیار ہے کہ وہ ان ممالک کے ساتھ مذاکرات کرے تاہم ان مطالبات کو تسلیم نہیں کرسکتے جو ان عرب ممالک کی جانب سے پیش کئے گئے ہیں ۔قطری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کےلئے مناسب شرائط ہونے چاہئیں ۔ آل ثانی نے مزید کہا کہ قطر کی جانب سے ترکی عسکری اڈہ اور الجزیرہ چینل بند نہیں کیا جائے گا ۔