Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈکپ،ہند نے پاکستان کو شکست دیدی

ڈربی ...ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں ہند نے پاکستان کو 95 رنز سے شکست دیدی ۔ 170 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی اوپنرعائشہ ظفر دوسرے اوورز میں ایک رنزبنا کرایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ جویریہ خان نے 6 رنز بنائے۔ سدرہ نواز کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔ ارم جاوید، نین عابدی اور اسماویہ اقبال سمیت دیگر کھلاڑی بھی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئیں۔پاکستان کی 4کھلاڑی کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئیں۔اس سے قبل ہند وستانی کپتان میتھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا ۔پاکستانی کھلاڑی نشرہ سیندھو کی بولنگ کے سامنے ہند کی مضبوط بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ اوپنر پونم راوت نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن سوائے دیپتی شرما کے 28 رنز کے اور کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔پاکستان کی جانب سے بولنگ کے ساتھ بہترفیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔سشما ورما نے 33 ،جھولان گوسوامی 14 اور ہرمنپریت کور 10 رنز بنا سکیں۔ کپتان میتھالی راج 8 رنز بنا کر پویلین لوٹیں۔ہندوستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا ئے۔ نشرہ سیندھو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ یوسف نے12کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ڈیانا بیگ اور اسماویہ اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
 

 

شیئر: