Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئرفورم عسیر کی طرف سے عید ملن

 
خمیس مشیط(جی ایس ایوب)پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ نے فورم کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ محمد ضمیر الحق نے رنگا رنگ تفریحی کھیل ترتیب دیئے۔ گرمی کی چھٹیاں گزارنے کے لئے آنے والی فیملیز نے عید ملن پارٹی اور بچوں نے تفریحی پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔ میوزیکل چیئر ، 100میٹر دوڑ اور کرکٹ میچوں میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ السودہ پارک کے وسیع میدان میں خواتین اور بچوں کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے تھے۔خواتین کی میوزیکل چیئرمیں غیر معمولی دلچسپی کے باعث انتظامیہ نے سیشن کا وقت بڑھادیا۔ بیسٹ آف تھری کی ونر خواتین میں ڈاکٹر اسماءریاض نے انعامات تقسیم کئے۔ مقامی کمپنی کی جانب سے عید ملن میں شرکت کرنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔کرکٹ میچ میں ونر ٹیم کو پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے چیئرمین ریاض چوہدری نے تحائف اور انعامات تقسیم کئے۔ چوہدری اسحاق آف ربیع کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات تقسیم کئے گئے۔ محمد اسد کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارنے پر ابوبکر بٹ اور اسامہ ریاض کو نقد انعامات دیئے گئے۔
 
 

شیئر: