Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کمپنیاں دوحہ سے نکلنے لگیں

ریاض۔۔۔۔برطانوی جریدے ٹیلیگراف نے انکشاف کیا ہے کہ مونڈریال 2020کی تیاریوں میں شریک متعدد کمپنیوں نے قطر کو خیر باد کہنے کیلئے ہنگامی اسکیم تیار کرلی۔باخبر ذرائع کے حوالے سے جریدے نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر قطر اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونیوالا اختلاف حل نہیں ہوا یا قطر پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو ایسی حالت میں امریکہ برطانیہ سمیت کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں اسپورٹس کے متعدد اداروں کی تیاری کے عمل کو ناتمام چھوڑ کر قطر سے نکل جائیں گی۔ قطر 8اسٹیڈیم اور دوحہ میں میٹروسسٹم اور 60ہزار کمروں پر مشتمل ہوٹل تیار کرارہا ہے۔

شیئر: