دمام۔۔۔۔سرکاری اداروں سے کام کرانے والی ایجنسیوں کے مالکان اور تارکین وطن نے شکوہ کیا ہے کہ ’’ابشر‘‘کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کئی کئی بار خروج وعودہ کی فیس جمع کرنے کی کوشش کی گئی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک ایجنسی کے مالک نے عکاظ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 10،10بار کوشش کی گئی کامیابی نہیں ملی۔دوسری جانب الباحہ ریجن میں جوازات کے ایک عہدیدار فیصل الغامدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے یہاں دفتر میں رجوع کرنیوالوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ابشر سسٹم نے اژدہام کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے کام ابشر کی مدد سے نمٹا رہے ہیں۔