Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید کے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے انعام

چنڈی گڑھ۔۔۔۔۔ہریانہ پولیس نے پچھلے مہینے قتل کئے جانیوالے جنید کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے 2لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ یہ واقعہ 22جون کو غازی آباد سے متھرا جانیوالی ٹرین میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کی شناخت خفیہ رکھی جائیگی۔ اس واقعہ میں پہلے ہی 5ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ان میں 2سرکاری ملازمین بھی ہیں جبکہ ایک کی عمر 50سال ہے۔ ہریانہ پولیس ابتک مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر: