اسلام آباد...چمپیئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کو منگل کو وزیر اعظم ہاوس میں استقبالیہ دیا گیا۔ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراءکے ساتھ غیر ملکی سفراء، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز ،پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سابق کرکٹرز اور گورننگ بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔اڈ میں شامل کھلاڑیوں کو وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کردہ ایک ایک کروڑروپے د ئیے جائیں گے۔