مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے گزشتہ روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کہہ کر استقبال کیا کہ ’’آپ کا سواگت ہے میرے دوست‘‘انہوں نے یہ بات پروٹوکول سے ہٹ کر بین گورںیا ایئر پورٹ پر استقبال کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصے سے آپ کا انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہند اور اسرائیل کے درمیان تعاون کی کوئی حدنہیں۔