Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں جھاڑو اور بیڈ بھی

نئی دہلی۔۔۔مسافروں کی طرف سے طیاروں میں مختلف قسم کی اشیاء لے جانے کے بعد ورجن ایٹلانٹک ایئرلائنز نے ایسی چیزوں کی فہرست جاری کردی ہے جسے مسافر اپنے سامان میں رکھ سکتا ہے تاہم مسافر بھی گھر کی تمام چیزیں ہی طیاروں سے بھیجنا چاہتے ہیں۔ہندوستانی طلبہ تو یہ بھی پوچھ لیتے ہیں کہ کیا وہ آم اور پریشر کوکر بھی ساتھ لے جاسکتے ہیں؟ ۔ مچھلی، چھوٹے طوطے اور ٹائر بھی ایسی چیزیں ہیں جو اپنے سامان کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ دہلی سے لندن جانیوالی پروازوں میں تہ ہونے والے بیڈ اور جھاڑولے جانے کی بھی کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ مسافر کاروں کے مختلف پرزے اور حتیٰ کہ کار کا انجن بھی اپنے ساتھ لے جانے پر اصرار کرتے ہیں۔لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر ایک مسافر کار کا بمپر بھی لے آیا اس کے ساتھ چھوٹا سا ایکیوریم بھی تھا جس میں 4سنہری مچھلیاں تیر رہی تھیں۔ شنگھائی سے لندن جانیوالی پرواز میں ایک مسافر ٹائر لے آیا جبکہ لاس وگاس جانے والی پرواز میں ایک مسافر باتھ ٹب بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کرتا رہا۔

شیئر: