کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کے فساد زدہ علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد جمعرات کو صورتحال معمول پر آگئی۔ دکانیں اور مارکیٹیں کھل گئیں۔ بس سروس بحال ہوگئی۔ لوگ بھی اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ انٹر نیٹ سروس اگرچہ بند ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پیراملٹری فورسز اور پولیس تعینات ہے۔ ضلع 24پرگنہ کے علاقے بدوریا اور اس کے نواحی علاقوں بشیر ہاٹ میں صورتحال معمول پر آگئی۔ محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسرنے کہا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک پر نوجوان کی طرف سے توہین آمیز تحریر کے بعد فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے مکانوں اور گاڑیوں کو جلا دیا گیا تھا۔