Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب نسل کا گدھ پاکستان سے ہند’’منتقل‘‘

جیسلمیر۔۔۔۔جیسلمیر کے ڈیزرٹ نیشنل پارک میں پاکستانی سرحد سے آنیوالے ایسے گدھ کو دیکھا گیاہے جس کی پشت سفید ہے۔ یہ نایاب نسل کے گدھ ہوتے ہیں اور اقوام متحدہ نے انہیں ان پرندوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے جن کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے گدھوں نے پاکستان میںاپنے گھونسلے بنا رکھے ہیں اور یہ گدھ بھی پرواز کرتے ہوئے جیسلمیر پہنچے۔دنیا میں ایسے گدھوں کی تعداد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

شیئر: