Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ

ٓٓ اسٹاک ہوم...سوئڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہاہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں عالمی سطح پر 2017 میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی آئی تاہم پاکستان اور ہند جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہند نئے زمینی، بحری اور فضائی میزائل ڈ یلیوری سسٹم بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ جنوری 2017 تک پاکستان کے پاس جوہری وار ہیڈز کی تعداد 140 تھی اس میں مزید اضافہ ہواہے ۔پاکستان خوشاب میں قائم پلوٹو نیئم پروڈکشن کمپلیکس میں توسیع کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے اوائل میں ہندکے پاس نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد 130 تک تھی۔ ہند6 تیز رفتار بریڈر ری ایکٹرز بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے جن سے ہتھیاروں کے لئے پلوٹو نیئم کی پیداوار کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

 

شیئر: