Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی۔20کے سربراہ اجلاس میں شاہ سلمان کی نیابت العساف کرینگے

جدہ- - - -  - - جی ۔20سربراہ اجلاس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر ابراہیم العساف کریں گے۔ اجلاس آج جمعہ کو جرمن شہر ہیمبرگ میں شروع ہوں گے۔ دنیا بھر کے ملکوں میں ترقیاتی امور اور عالمی معیشت میں استحکام جیسے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ سعودی عرب جی۔20کے موثر ارکان میں سے ایک ہے۔ دوسری جانب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افریقی یونین میں شامل ممالک کے قائدین سے سال رواں کے اختتام یا آئندہ برس کے شروع میں سعودی افریقی سربراہ کانفرنس مملکت میں منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: