Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف

غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل  کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعوددی وزارت اسلامی امور کے زیراہتمام عمرہ کرنے والے  شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ نے مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز کمپلکس (کسوہ فیکڑی) کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شاہی مہمانوں کو غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل  اور خام مواد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں شاہی مہمانوں نے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں نمائش کا دورہ کیا، وحی کے نزول کی کہانی سے آگاہی حاصل کی۔
کلچرل ڈسٹرکٹ میں قرآن پاک میوزیم بھی موجود ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد انداز میں قرآن پاک کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مہمانوں نے مکہ اور مدینہ کے تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔
 شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والے تیسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہیں ان کا تعلق 18 افریقی ملکوں سے ہے۔  
شاہی مہمان مصر، مراکش، تیونس الجزائر، مالی، سینیگال، کیمرون، چاڈ، کینیا، نائیجریا، یوگنڈا، جنوبی افریقہ، مڈغاسکر، ایتھوپیا، ماریشش، گنی، موزمبیق اورموریطانیہ سے پہنچے ہیں۔
 سال رواں 2024 کے دوران شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والوں کا پہلا اور دوسرا گروپ مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت مکمل کرکے واپس جاچکا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 66 ملکوں کے ایک ہزار زائرین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی۔

 

شیئر: