لکھنؤ۔۔۔۔۔پچھلے چند دنوں سے ہونیوالی موسلادھار بارش کے بعد لکھنؤ سمیت 10اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ جن میں پرتاپ گڑھ، فیض آباد، گونڈہ ، رائے بریلی، ہردوئی ، بارہ بنکی ،بدایوں ،بریلی اور مراد آباد شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کو بھی ان شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کے نتیجے میں دریائے گنگا ، جمنا ، گھاگھرا اور سرجوخطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں اور دریا کے کنارے رہنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اونچے مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ متعدد شہریوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔صرف گورکھپور میں 24گھنٹے میں 25.8ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔ لکھنؤ میں اب بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔