ریاض۔۔۔۔امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور سلمان سے دشمنی کرنے والوں کیلئے خلیج عرب میں کوئی جگہ نہیں اور جو شخص اس کے برخلاف سوچ رہا ہووہ وہم کا شکار ہے۔ ابلاغی فتوحات اور دولت کی فراوانی مضبوط ہمسائے کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ قرقاش نے توجہ دلائی کہ بحرین، سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک کو قطر کی پالیسیوں نے بھاری نقصان پہنچایا اس سے انکار ممکن نہیں۔ سازشیں کی گئیں، سی ڈیز پھیلائی گئیں، خون بہایا گیا، یہ سب کچھ ہوا اس سے انکار کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔ قطری حکام ان دنوں انگریزی زبان میں یہ مہم چلائے ہوئے ہیں کہ قطر نے نہ اخوان کی مدد کی اور نہ النصرہ محاذ کی ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قطری میڈیا کے یہاں یہ مثبت تبدیلی ہے۔ کاش کہ آگے چل کر مکمل طور پر مثبت تبدیلی قطری میڈیا کی پہچان بنے۔