Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی وزیر دفاع کا قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن( ایجنسیاں)امریکی وزارت دفاع "پینٹاگون" کے مطابق وزیر دفاع جیمس میٹس کا جمعے کے روز اپنے قطری ہم منصب خالد بن محمد العطیہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پینٹاگون کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بات چیت میں دونوں شخصیات کے درمیان خلیجی ممالک کے باہمی تعلقات کی صورت حال اور کشیدگی میں کمی لانے کی اہمیت زیر بحث آئی۔اس موقع پر جیمس میٹس نے تناؤ میں کمی کی اہمیت پر زور دیا تا کہ خلیج کے علاقے میں ہر ملک مشترکہ اہداف کو یقینی بنانے کے واسطے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز کر سکے۔اس سے قبل میٹس نے بعض خلیجی اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو انتہائی پیچیدہ صورت حال قرار دیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی فنڈنگ روکے جانے کی ضرورت ہے۔

شیئر: