پٹنہ۔۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالویادو کیلئے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ہفتے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کی بیٹی میسا بھارتی کی دہلی میں رہائش پر چھاپہ مارا ۔ اس سے پہلے ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیش اگروال کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر منی لانڈرنگ اور کالے دھن کو سفید کرنے کا الزام تھا۔ 21جون کو بھی انکم ٹیکس حکام نے اس معاملے پر بھارتی سے 5گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔محکمہ نے بے نامی جائداد ایکٹ1988کے تحت میسا کے شوہر سلیش کمار ان کے بھائیوں ، نائب وزیر اعلیٰ بہارتیجسوی یادو ،وزیر صحت تیج پرتاپ یادوکی 12سے زیادہ جائدادیں ضبط کرلی تھیں۔گزشتہ روز ہی سی بی آئی نے لالو کے مکان اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے تھے۔