ریاض، نجران او رمکہ ریجن میں گرد وغبار
ریاض: محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاض ریجن میں وادی الدواسر، الافلاج اور السلیل کے علاوہ نجران اور مکہ مکرمہ ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں اللیث اور نجران کو جوڑنے والی شاہراہ میں گرد وغبار کے طوفان کے وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی۔