نیدرہمرٹ، ہالینڈ- - - - - - دوستوں کی دوستی کی دنیا مثال دیتی ہے مگر بہت سے دوست ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی طبیعت کے لحاظ سے اچھے کہے جاسکتے ہیں مگر ان کی فطری جبلت کچھ مختلف ہوتی ہے اور وہ اظہار دوستی کے طور پر ستم ظریفی کی حد تک جاپہنچتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ ان کے دوستوں نے کر دکھایا۔ جس پر وہ ناراض بھی ہیں، حیران بھی مگر دوستی اتنی عزیز ہے کہ کھل کر شکایت بھی نہیں کر پاتے۔ تفصیلات کے مطابق رینی اور ان کی اہلیہ مارسلے وینڈی مارکن جب ہنی مون سے واپس آئے تو اندازہ ہوا کہ ان کا گھر گھر نہیں رہا، چڑیا خانہ بن چکا ہے۔ مرغیاں اور خرگوش پورے گھر میں دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ قیمتی گولڈ فش کا ایکویریم حمام میں رکھ دیا گیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں کے ہاتھوں اس سلوک کا تھوڑا بہت اندازہ ضرور تھا مگر وہ اس حد تک چلے جائیں گے، اس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی خود بھی ہنی مون پر جانے سے قبل یہ کہہ چکے تھے کہ وہ عملی مذاق کا مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں دوستوں نے مایوس بھی نہیں کیا۔ گھر میں چاروں طرف گھاس پھوس اور چارہ پھیلا ہوا تھاتو جو دوستوں نے بند بوریوں سے نکال کر ادھر اُدھر پھیلا دیا تھا۔ حمام کے باتھ ٹب میں گولڈ فشیں تیر رہی تھیں۔ اب ان دونوں کو جو خود بھی عملی مذاق پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کسی کے ساتھ جو مذاق کرتے رہے ہیں وہ آپ کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے اور آپ کو برا ماننے کا حق نہیں رہتا۔ جہاں تک یہاں ہونے والے واقعہ کا تعلق ہے گھر کا حلیہ بگاڑ دینے والے دوست دوسرے دن بڑی تند ہی سے گھر پہنچے اور دن بھر کی محنت کے بعد گھر کو پہلے جیسا صاف ستھرا بنا دیا۔