ریاض(نیوز ڈیسک) عرب خواتین کے ادارے نے 2017ء کی خاتون اول کے خطاب کیلئے شیخہ موزہ کا نام نکال دیا ہے۔ عرب خواتین ادارے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ ہر سال نمایاں خدمات انجام دینی والی خواتین کو خاتون اول کا خطاب دیتا ہے۔ رواں سال کیلئے چند نام نامزد کئے گئے تھے جن میں امیر قطر شیخ تمیم کی والدہ شیخہ موزہ کا نام بھی شامل تھا۔ قطری حکام کی ہٹ دھرمی اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے باعث ادارہ شیخہ موزہ کا نام نکال رہا ہے۔