Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز 2026 کے لیے سعودی ۔ جاپان تعاون پر تبادلہ خیال

ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر نگویا میں 19 ستمبر تا 4 اکتوبر منعقد ہوں گے۔ فوٹو واس
سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے نمائندوں نے جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ ہیساشی ماتسوموتو سے ریاض میں ملاقات کے دوران ایشین گیمز 2026  کے انعقاد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق گذشتہ روز پیر کو عرب نیوز جاپان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2026 میں 20 ویں ایشین گیمز اور 5 ویں ایشین پیرا گیمز جاپان کے شہر نگویا میں منعقد کیے جائیں گے۔
سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر و سیکرٹری جنرل عبدالعزیز بن احمد باشین نے تنظیم کے ہیڈکوارٹر ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں شرکت کی۔
عہدیداروں نے ایشین گیمز 2026 میں سعودی عرب کے کھیلوں کے وفد کی شرکت کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعاون اس وقت مزید مضبوط ہوا جب 2024 کے پیرس اولمپکس کے موقع پر سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی اور جاپانی اولمپک کمیٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایشین گیمز 2026 میں سعودی کھیلوں کے وفد کی شرکت آسان بنائی جائے گی۔ فوٹو واس

ایشین گیمز 2026 ’ایک ایشیا کا تصور’  کے سلوگن کے ساتھ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک جاری رہیں گے۔
 

 

شیئر: