جدہ ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کے پرنسپل محمد بلال نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحان 12 ستمبر سے منعقد ہو نگے ۔ سپلیمنٹری امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 جولائی 2017 ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم 21 جولائی تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد 3 گنا لیٹ فیس وصول کی جائے گی جس کی آخر ی تاریخ 28 جولائی ہے اس کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ضمنی امتحانات میں شرکت کرنے والے ریگولر امیدوارمقررہ تاریخ کے اند ر اسکول کے متعلقہ شعبے سے رجوع کر کے اپنے فارم جمع کروا دیں تاکہ امتحانات میں انکی شمولیت یقینی بنائی جاسکے ۔ پرائیویٹ امتحان دینے والے امیدوار براہ راست فیڈرل بورڈ کو اپنے فارم ارسال کریں ۔