سعودی عرب کا تھائی لینڈ کی جامع مسجد کےلیے قالینوں کا تحفہ
سعودی سفارتکاروں کی نگرانی میں مسجد کی کارپیٹنگ مکمل کی گئی (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت اسلامی امورکی طرف سے بینکاک کے اسلامی مرکز کی جامع مسجد کو دیے گئے اعلی کوالٹی کے قالین بچھا دیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق تھائی دارالحکومت میں سعودی سفارتکاروں کی نگرانی میں مسجد کی کارپیٹنگ مکمل کی گئی۔
جامع مسجد میں 3 ہزار سے زائد افراد کے بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
اس موقع پر اسلامی مرکز فاونڈیشن کے صدر واترافون کومو نے مملکت کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے رمضان میں وہاں کے مسلمانوں کےلیے بڑا تحفہ قرار دیا۔
واضح رہے تھائی لینڈ کے اسلامک سینٹر وہاں کے مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کےلیے بھی مختلف منصوبوں پرعمل کیاجاتا ہے۔
