ریاض( نیوز ڈیسک) سافٹ اور انرجی ڈرنکس کے ایک لاکھ کین ضبط کئے گئے۔ محکمہ زکاۃ وآمدنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الاحساء میں واقع ایک گودام میں سافٹ اور انرجی ڈرنکس کے کین ٹیکس سے بچنے کے لئے چھپائے گئے تھے۔ تفتیشی ٹیموں نے چھاپہ مارکر انرجی ڈرنکس کے85566 کین اورسافٹ ڈرنکس کے46134کین ضبط کئے۔منافع خور تاجرنے منتخب اشیاء پر نافذ ہونے والے ٹیکس سے بچنے کے لئے ذخیرہ کر رکھا تھا۔