ہمبرگ - - - -- - آئندہ جی 20 سربراہ کانفرنس سعودی عرب میں ہوگی۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ 2020ء میں جی 20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی ریاض کو دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہمبرگ میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر مملکت اور سعودی کابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے کی۔ جی 20 کے شرکاء ن ریاض کانفرنس کوانتہائی کامیاب قرار دیا۔ شرکاء نے سعودی عرب کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت نہ صرف جی سی سی ممالک میں بلکہ پورے خطے میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔