Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ہزار ڈگری تک کی گرمی برداشت کرنیوالا مٹیریل

لندن ۔۔۔۔لندن سے نیویارک تک 2گھنٹے میں سفر کی طرف پیشرفت جاری ہے اور سائنسدانوں نے آواز سے تیز رفتار جہاز کیلئے ایسا پائدار سرامک مٹیریل تیار کرلیا ہے جو 3ہزار ڈگری تک گرمی برداشت کرسکتا ہے۔ یوں ہائپر سونک طیارے کی تیاری کی راہ ہموار ہوگئی۔ طیارے 3800میل (6200کلومیٹر) فی گھنٹے کی رفتار سے اڑ سکیں گے اور یوں لندن سے نیویارک کا سفر صرف2گھنٹے میں ممکن ہوسکے گا۔مانچسٹر یونیورسٹی نے چین کی سینٹرل ساؤ تھ یونیورسٹی کے تعاون سے یہ سرامک مٹیریل تیار کیا ہے ۔

شیئر: