مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر بلدیہ ریاض کی جانب سے ریستوران اور تجارتی مراکز کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں تفتیشی عمل کو منظم بنانے اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور ریستوران کے علاوہ تجارتی مراکز کے نگرانی کرنا ہے تاکہ مقررہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
تعزيزًا للخدمات المقدمة وفق أعلى المعايير
كثّفت #أمانة_منطقة_الرياض جهودها في إطار جولاتها الرقابية، بزيارات ميدانية لمختلف المنشآت التجارية في العاصمة؛ لضمان الالتزام بالمعايير الصحية والغذائية، وتحقيق بيئة آمنة للجميع.
لرياض مستدامة ومزدهرة pic.twitter.com/06wfowRha3
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) February 21, 2025
نگرانی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ تفتیشی اہلکاروں کو اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ فروخت کی جانے والی اشیائے خورونوش کے معیار کا بخوبی جائزہ لیا جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تفتیشی ٹیمیں ہوٹلوں، کیفے اور دیگر مراکز میں موجود کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں صفائی کی خاص طور پر نگرانی کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں اشیائے خورونوش کے معیار کا بھی معائنہ کیا جاتا ہے۔