Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر کو عربی خطاطی کے فن پارے کا تحفہ

یوم مادری زبان کے موقع پرعربی حروف تہجی پرمشتمل فن پارے کا تحفہ دیا گیا(فوٹو، ایکس )
سعودی عرب کی جانب سے ’مادری زبانوں کا دن‘ کے موقع پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کو عربی حروف تہجی پر مشتمل خصوصی فن پارے کا تحفہ دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں شاہ سلمان اکیڈمی برائے عربیک لینگویج کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ صالح الوشمی نے پینٹنگ حوالے کی اس موقع پر انکے ہمراہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ایمبسڈر عبدالمحسن بن خثیلہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاییانا والوایا اور دیگر اعلی عہدیداراں بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹرعبداللہ الوشمی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ’عربی زبان محض رابطے کا ہی ذریعہ نہیں بلکہ یہ ایک تہذیب و ثقافت کی علامت ہے جو نسلوں پر محیط ہے، یہ اقوام متحدہ اور کئی عالمی اداروں کی جانب سے منظور شدہ 6 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے‘۔
دریں اثنا سفیر عبدالمحسن بن خثیلہ نے عربی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ثاقفتی تنوع اور رابطے کے حوالے سے عربی کا انتہائی اہم کردار ہے۔

شیئر: