Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی طور پر مملکت آنے کی کوشش کرنے والا گرفتار

غیرملکی کے خلاف تمام قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ (فوٹو محکمہ پاسپورٹ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک غیرملکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  پاسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر بتایا کہ طائف ایئرپورٹ کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف تمام قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹ حکام اس سے قبل بھی ایسے مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں آمد یا روانگی کے لیے غیر قانونی طریقے اختیار کیے تھے۔
مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر پاسپورٹ حکام جدید ڈیوائسز کے ساتھ اپنا کام تندہی سے انجام دیتے ہیں۔
 

 

شیئر: