Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ بلاسٹ سے طیارے کے5مسافر زخمی

نئی دہلی۔۔۔۔۔نئی دہلی ایئرپورٹ پر انڈیگو طیارے میں سوار 5مسافر شیشے کی کھڑکی ٹوٹنے سے معمولی زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپائس جیٹ طیارہ پارکنگ بے کی طرف آرہا تھا کہ اس سے جیٹ بلاسٹ ہوا اور کھڑکی ٹوٹ گئی تاہم اسپائی جیٹ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ واقعہ اس کے طیارے کے جیٹ بلاسٹ سے ہوا یا کوئی اور وجہ۔ پولیس نے ایف آئی آردرج کرکے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ معاملہ اس وقت پیش آیا جب طیارے میں ممبئی جانے کیلئے مسافروں کی بورڈنگ ہورہی تھی۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر ایئرپورٹ کے کلینک لے جایا گیا۔واضح رہے کہ جیٹ بلاسٹ اس وقت ہوتا ہے جب طیارے کے انجن سے ہوا انتہائی تیزی سے نکلتی ہے۔

شیئر: